حکومت کو عوامی مسائل پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ ڈاکٹر ذیشان نجم خان

حکومت کو عوامی مسائل پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ ڈاکٹر ذیشان نجم خان
حکومت سیاسی اختلافات چھوڑ کر ملکی ترقی میں کردار ادا کریں۔معروف سیاسی و کاروباری شخصیت
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ حکومت کو عوامی مسائل پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے حکومت کی توجہ کے بغیر عوامی مسائل کا حل نہ ممکن ہے انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی اختلافات کو چھوڑ کر ملک و قوم کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں انہوں نے کہا عوامی مسائل و مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے حکومت کی خاموشی افسوسناک ہے۔معروف سیاسی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ملک کیلئے بہتر اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کارکردگی صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے عوام کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ عوام کے مسائل و مشکلات بروقت حل ہو سکے۔



