اہم خبریںپاکستان

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا فائنل۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا فائنل۔

اجلاس میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی سے ریکارڈ کی وصولی بھی ہوگی۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا فائنل کرلیا گیا۔پی ایف ایف نے پندرہ نکاتی ایجنڈہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کو بھیج دیا، جس میں فرنچائز لیگ، نئے اکاؤنٹس کا کھولنا اور جنرل سیکرٹری کی تقرری بھی شامل ہے۔ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں صدر محسن گیلانی اراکین کو فیفا اور اے ایف سی سے ملاقات پر بریفننگ دیں گے، آذربایجان اور چین کی فٹبال ایسوسی ایشن کے ساتھ معاہدوں پر بھی اراکین کو بریف کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے لوگو کا ڈیزائن بھی اجلاس میں زیر غور آئے گا ، ایجنڈے میں فرنچائز لیگ، پریمیئر لیگ اور چیلنج کپ کے آغاز پر بات بھی شامل ہے، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے بیک اکاؤنٹس کھولنے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔اس کے علاوہ پی ایف ایف آئین کے مطابق مختلف کمیٹیوں کی تشکیل بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے بجٹ کی منظوری بھی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں ہوگی۔اجلاس میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی سے ریکارڈ کی وصولی بھی ہوگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You