
صہیونی ریاست کے ذریعے فلسطینیوں کی نسل کشی بند کی جایے۔فائزہ ملک ایڈووکیٹ
مظلوم فلسطینیوں کی طرف اقوام عالم کی توجہ نہ ہونا باعث شرمندگی ہے۔رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ
ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ ایم پی اے فائزہ ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ عملی طور پر اقدامات کرنے ہونگے انہوں نے کہا کہ فلسطین ہماری عقیدت کا مرکز اور ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے بے گناہ قتل عام کی شدید مذمت کرتی ہوں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ ایم پی اے فائزہ ملک ایڈووکیٹ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کی طرف اقوام عالم کی توجہ نہ ہونا باعث شرمندگی ہے انہوں نے کہا کہ صیہونی ریاست فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام و نسل کشی بند کر دے انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی کیلئے آواز بلند کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے تا کہ فلسطینی مسلمانوں کو اسرائیل کے مظالم سے نجات مل سکے۔



