ڈیرہ غازی خان عوام پاکستان پارٹی کے رکن عامر محمود قریشی نے کہا کہ ایک سال پہلے میرے قائد

ڈیرہ غازی خان عوام پاکستان پارٹی کے رکن عامر محمود قریشی نے کہا کہ ایک سال پہلے میرے قائد شاہد خاقان عباسی نے عوام پاکستان پارٹی کی بنیاد رکھی تھی آج اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہم بڑی تیزی کے ساتھ اپنی منزل کی طرف بڑ رہے ہیں اور شاہد خاقان عباسی صاحب نے پاکستان کے نوجوانوں میں ترقی اور خوشحالی کے لیے بیداری شعور کی امید کو پیدا کیا ہے انشاءاللہ ہم ہی اس نظام کو بدلیں گے عامر محمود قریشی نے مزید کہا کہ شاہد خاکان عباس اور مفتاح اسماعیل ہی اقتدار میں آکر پاکستان کی عوام کی تقدیر بدلیں گے اور ہم فخر کرتے ہیں کہ ہمارا قائد شاہد خاقان عباسی پاکستان اور پاکستان کی عوام کے ساتھ محبت کرتے ہیں اور پاکستان کی عوام کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں رکن سازی کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جلد انشاءاللہ ڈیرہ غازی خان کو عوام پاکستان کا قلعہ بنائیں گے آنے والا دور عوام پاکستان پارٹی کا ہے پورے ملک سے لوگوں کی بڑی تعداد عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں



