سندھ

نیپرا کی جانب سے SEPCO کو یاد دلاؤ نوٹیس جاری ڈٹیکشن بلز” سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

نیپرا کی جانب سے SEPCO کو یاد دلاؤ نوٹیس جاری ڈٹیکشن بلز” سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NEPRA) نے سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (SEPCO) کو "ڈٹیکشن بلز” سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ NEPRA کے کنزیومر افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے 2 جولائی 2025 کے خط کے جواب میں رپورٹ طلب کی تھی، جو اب تک موصول نہیں ہوئی۔ سیپکو کو 6 ماہ (جنوری تا جون 2025) کے ڈٹیکشن بلز کی سب ڈویژن وائز رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ رپورٹ میں اکاؤنٹ نمبرز، یونٹس، وصولی کی گئی رقم اور بلز کی وجوہات شامل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ نیپرا نے اس معاملے کو ”انتہائی فوری اور اہم” قرار دیتے ہوئے رپورٹ کی فوری پیشی کا مطالبہ کیا ہے۔ نیپرا کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل کنزیومر افیئرز ڈپارٹمنٹ نوید الٰہی شیخ کے دستخط شدہ لیٹر میں SEPCO کے سی ای او اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں۔نیپرا کی جانب سے سیپکو کے صرف 7 سب ڈویژن میں صرف مئی کے مہینے میں 24 ہزار تین سئو کنزیومرز پر اوور بلنگ اور ڈٹیکشن کے مد میں 14 کروڑ 90 لاکھ 66 ہزار (ڈی ایس یو) کے تھورو زبردستی وصولیاں کی گئیں۔جبکہ سیپکو ریجن میں مئی، جون، جوائی میں مسلسل اربوں روپے کی غیرقانونی اوور بلنگ اور ڈٹیکشن کیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You