اہم خبریںپاکستان

مولانا خان زیب کے قتل سے متعلق رپورٹ سینٹرل پولیس آفس کو ارسال۔

مولانا خان زیب کے قتل سے متعلق رپورٹ سینٹرل پولیس آفس کو ارسال۔

مولانا خان زیب امن مارچ سےگھر کی طرف آرہے تھے جس دوران ناواگئی کے علاقے میں ان پر فائرنگ کی گئی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تحصیل خار ہیڈ کوارٹر باجوڑ کے قریب اے این پی رہنما مولانا خان زیب کے قتل کے واقعے پر رپورٹ سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق مولانا خان زیب امن مارچ سےگھر کی طرف آرہے تھے جس دوران ناواگئی کے علاقے میں ان پر فائرنگ کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 5 افراد نےفائرنگ کی جس کے نتیجے میں مولانا خان زیب اور کانسٹیبل شیر زادہ شہید ہوئے جب کہ فائرنگ کے واقعے میں3 افراد زخمی بھی ہوئے، واقعے کی جگہ سے گولیوں کے 35 خول برآمد ہوئے۔اس واقعے کا مقدمہ خار کے ایس ایچ او کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی خار باجوڑ میں درج کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا خان زیب جاں بحق ہوگئے تھے۔مولانا خان زیب 13 جولائی کو ہونے والے امن مارچ کے سلسلے میں مہم پر تھے، وہ اے این پی کی علماء کونسل کے سربراہ اور قومی اسمبلی کے سابق امیدوار تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You