اہم خبریںپاکستان

حکومتی و دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں کا خدشہ، سکیورٹی ایڈوائزری جاری۔

حکومتی و دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں کا خدشہ، سکیورٹی ایڈوائزری جاری۔

بھارتی ہیکرز پہلگام واقعےکی آڑ میں بھی حکومتی ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق حکومتی و دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی گئی۔بھارتی ہیکرز پہلگام واقعےکی آڑ میں بھی حکومتی ڈیٹاحاصل کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔کابینہ ڈویژن نے سائبر سکیورٹی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ وائرس ای میل، واٹس ایپ پیغامات سے مشکوک فائل کےذریعے پھیلایا جاتا ہے، سائبر حملہ آور میلویئر وائرس کی حامل مشکوک فائل پہلگام واقعے کےنام سے بھیجتےہیں ۔میلویئر وائرس کے پاس رازداری سے ڈیوائس سے ڈیٹا اور تصاویر اکٹھا کرنےکی صلاحیت ہے۔ایڈوائزری میں نامعلوم ذرائع سےآنے والی ای میلز کو نہ کھولنے اور نظراندازکرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق کسی بھی اٹیچمنٹ کو کھولنےسے پہلے اینٹی وائرس سے اسکین کیا جائے اور مشکوک ای میل کی اطلاع فوری طور پر ادارے کے آئی ٹی ایڈمن کو دی جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You