اہم خبریںپاکستان

پاکستان کی مسجد اقصیٰ سے متعلق اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت۔

پاکستان کی مسجد اقصیٰ سے متعلق اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت۔

اسرائیل کے جنگی جرائم پر عالمی برادری کو بیدار ہونا ہوگا، اسرائیل کا احتساب یقینی بنایا جائے۔ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان نے مسجد اقصیٰ سے متعلق اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ سمیت تمام مقدس مقامات کے تقدس کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو چیلنج کرنا ناقابل قبول ہے۔ اسرائیل کے ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے غزہ میں اسکول پر حملے کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔ غزہ میں اسکول پر حملے میں بچوں سمیت درجنوں افراد جاں بحق ہوئے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ اسرائیل کے جنگی جرائم پر عالمی برادری کو بیدار ہونا ہوگا۔ اسرائیل کا احتساب یقینی بنایا جائے، پاکستان فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھےگا۔ترجمان دفترخارجہ نےکہا ہےکہ فلسطینی ریاست 1967 کی سرحدوں کے مطابق اور القدس الشریف کو دارالحکومت بنایا جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You