ماں قدرت کا وہ تحفہ جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔عمارہ وقار اورکزئی

ماں قدرت کا وہ تحفہ جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔عمارہ وقار اورکزئی
ماں کیلئے عقیدت، شکر گزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔معروف سوشل ورکر و بزنس وومن
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سوشل ورکر و بزنس وومن محترمہ عمارہ وقار اورکزئی نے کہا کہ ماں ، شفقت ، خلوص، صبر اور قربانی سے بھری ایک ہستی ہے انہوں نے کہا کہ ماں قدرت کا وہ تحفہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ماں کیلئے عقیدت ، شکر گزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے اج ماؤں کا عالمی دن منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کا اجاگر کرنا ہے۔معروف سوشل ورکر و بزنس وومن محترمہ عمارہ وقار اورکزئی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ یوں تو ہر دن ماں کا دن ہے لیکن خاص طور پر اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد ماؤں کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، ہر ماں قابل تحسین ہے لیکن کچھ مائیں ایسی بھی ہیں جو مشکلات کو چیلنج سمجھ کے قبول کرتی ہیں اور اپنے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کی خاطر گھروں کی ذمہ داری ہی نہیں سنبھالتیں بلکہ بچوں کے باپ کے شانہ بشانہ محنت کرتی ہیں۔تمام مخالفتوں اور چیلنجز کے باوجود ایک ماں اپنے بچوں کو بہترین زندگی دینے کیلئے مشکلات اٹھانے کیلئے ہر دم تیار رہتی ہے، ماں کا دل تو بچوں کیلئے دھڑکتا ہے، بچوں کے ساتھ رہنا اولین ترجیح ہے لیکن ان کے بہتر مستقبل کیلئے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بھی احسن طریقے سے نبھا رہی ہیں۔دنیا کا ہر رشتہ انسان کا ساتھ چھوڑ دے تب بھی ماں آخری دم تک اپنی اولاد کی فکر نہیں چھوڑتی، یہ ایک واحد انسانی رشتہ ہے جو بالکل بے غرض ہے۔ اس لئے ماؤں کی قدر کریں۔



