انٹرنیشنل

بھارتی پنجاب میں ’پاکستان، خالصتان زندہ باد‘ کے نعرے

سکھ فار جسٹس نے آرمی کینٹ پٹیالہ کے قریب ’’پاکستان – خالصتان زندہ باد‘‘ کے نعروں اور خالصتان کے جھنڈے کی فوٹیج جاری کر دی۔

ویڈیو جاری کرتے ہوئے سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا طلبہ سے کہنا تھا کہ ہندوستان کا مودی آپ کو یتیم کر دے گا، بچے اپنے والدین سے پوچھیں کہ کیا مودی کی سیاست کا دفاع کرنا مرنے کے قابل ہے؟ اگر آپ کے والد یا والدہ ہندوستان کی پاکستان کے خلاف جنگ میں مر جائیں تو آپ کی پرورش کون کرے گا؟

خالصہ رہنما نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جنگ مودی کی الیکشن جیتنے کی سیاست ہے، اپنے والدین کو بھارت کے لیے لڑنے سے روکیں، ہندوستان ہندوتوا کے ایجنڈے کیلئے آپ کو یتیم نہ بنادے۔

انہوں نے طلبہ کو پیغام دیا کہ اپنے والدین سے کہو، خالصتان کی حمایت کرو، مودی کی جنگ کو مسترد کرو، پاکستان سے لڑنے سے انکار کرو۔ پنجاب کو ہندوستانی قبضے سے آزاد کرو۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You