
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دیدی۔
رورل ایکسیسبیلٹی پروجیکٹ کیلئے 78 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے اور اس منصوبے سے منڈیوں اور ملازمتوں تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا۔عالمی بینک
اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کےلیے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دے دی۔میڈیا کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کےلیے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دی گئی ہے۔عالمی بینک کے مطابق رورل ایکسیسبیلٹی پروجیکٹ کے لیے 78 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے اور اس منصوبے سے منڈیوں اور ملازمتوں تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ خیبرپختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کےلیے 30 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے اور اس منصوبے سے صوبے میں قدرتی مزاحمت کو مضبوط بنایا جا سکے گا۔



