اہم خبریںپاکستان

سکیورٹی فورسز کا پاک افغان بارڈر پر فالو اپ آپریشن، مزید 17 خارجی ہلاک

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر فالو اپ آپریشن میں مزید 17 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر فالو اپ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 17 خارجی مارے گئے، ہلاک خوارج سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پر آپریشن میں 54 خارجی مارے گئے تھے، گزشتہ 3 روز میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 71 خارجی ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، سکیورٹی فورسز ملکی امن وا ستحکام و ترقی کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You