سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد رینج پرویز احمد چانڈیو کی جانب

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد رینج پرویز احمد چانڈیو کی جانب سے ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد۔رینج بھر کے پولیس ملازمان نے اردلی روم میں پیش ہوکر اپنے مسائل ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد رینج پرویز احمد چانڈیو کو روبرو بیان کیے ۔اردلی روم میں افسران و اہلکاروں کو جاری کردہ شوکاز نوٹسز کی سماعت ہوئی، ملازمان کے تحریری و بیانی جوابات کی روشنی میں سزا و جزا کے فیصلے کیے گئے۔
علاوہ ازیں ملازمان نے اردلی روم میں ٹرانسفر پوسٹنگ، طبی امداد، و دیگر مسائل کے حوالے سے بھی عرض و گذارشات پیش کیں جن پر ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد رینج پرویز احمد چانڈیو نے بروقت متعلقہ اسٹاف کو ملازمان کی ویلفیئر، فلاح اور جائز مسائل فوری حل کرنے کیلئے ہدایات جاری کی گئیں۔ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد رینج پرویز احمد چانڈیو کا کہنا تھا میرے آفس کے دروازے سائلین کے جائز مسائل کے لیے ھر وقت کھلے ھیں لیکن ڈیوٹی کے دوران غفلت اور لاپرواھی برتنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاۓ گا۔اس موقع پر آفس سپریڈنٹنٹ منیر احمد بھٹو.ریڈر تنظیم حسین وگن اور ھیڈ کلرک اسٹیبلشمنٹ ٹو مدثر چانڈیو بھی موجود تھے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You