جہلم

سندھ طاس معاہدہ کی عہد شکنی سے پہلگام کا بھارتی ڈرامہ بے نقاب ہو چکا۔حافظ عبدالحمید عامر پاکستان

سندھ طاس معاہدہ کی عہد شکنی سے پہلگام کا بھارتی ڈرامہ بے نقاب ہو چکا۔حافظ عبدالحمید عامر پاکستان کے 24کروڑ عوام پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

جہلم(محمد زاہد خورشید)سندھ طاس معاہدہ کی عہد شکنی سے پہلگام کا بھارتی ڈرامہ بے نقاب ہو چکا، ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم اور نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان حافظ عبدالحمید عامر نے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پہلگام میں سیاحوں کے بہیمانہ قتل کے پیچھے بھارت کی سازش بے نقاب ہو چکی ہے، کیونکہ جیسے ہی یہ واقعہ ہوتا ہے، ٹھیک پانچ منٹ بعد بھارتی کا سازشی و شرارتی میڈیا چلانے لگتا ہے کہ یہ پاکستانی آرمی کی کارروائی ہے، حالانکہ اس میں عین وہی امریکی ہتھیار استعمال ہوئے ہیں، جو جعفر ایکسپریس والی دہشت گردی میں چلائے گئے، یقینی طور پر دونوں واقعات کے پیچھے بھارت ہے، اب اس نے پہلگام والی دہشت گردی کرکے الزام پاکستان پر دھر دیا ہے اور اس کی آڑ میں سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دی ہے، جس کا کوئی اخلاقی اور اصولی جواز نہیں، ہم وزیر اعظم پاکستان کے اس بیان کی بھرپور تائید کرتے ہیں کہ پاکستان کے پانی کا ایک قطرہ بھی اگر روکا گیا تو ہم اسے بھارت کی طرف سے اعلان جنگ سمجھیں گے اور مودی یاد رکھے کہ ہم اپنا دفاع کرنا اور حق لینا اچھی طرح جانتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور ایک مضبوط، جرأت مند اور بہادر افواج رکھتا ہے، پاکستان کی 24کروڑ عوام اس وقت پاک آرمی کے ساتھ کھڑی ہے۔ہماری تاریخ بھی یہی ہے کہ جب بھی کوئی قومی مسئلہ بنا ہے تو ہم اپنے اندرونی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ایک قوم بن کر ابھرے ہیں اور بھارت کی ہر سازش کوناکام بنانے میں پاکستانی فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کرکھڑے ہوئے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You