انٹرنیشنل

فچ نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم قرار دے دیا

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک منفی سے مستحکم قرار دے دیا۔

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی قرضہ جاتی ریٹنگ میں بہتری کرتے ہوئے اس کو ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر بی مائنس کردیا، پاکستان کی کرنسی کی ریٹنگ بھی بی مائنس کردی گئی۔

فچ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہوچکی ہے اور ملک کا آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد بھی بہتر ہوا جبکہ پاکستان کی فنانسنگ تک رسائی میں بھی آسانی ہوئی۔

رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی کہ جون تک پاکستان کا مجموعی بجٹ خسارہ کم ہوکر 6 فیصد ہوجائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You