اہم خبریںپاکستان

مضبوط معیشت اور بہتر خارجہ تعلقات کے بغیر ترقی ممکن نہیں: رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت اور بہتر خارجہ تعلقات کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور آسٹریلیا کے تعلقات پر تبادلہ خیال اور باہمی تعاون پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام اور ترقی لازم و ملزوم ہیں، جمہوری روایات کے فروغ سے ملک میں استحکام ممکن ہوگا، پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت اور بہتر خارجہ تعلقات کے بغیر ترقی ممکن نہیں، پاکستانی ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You