اہم خبریںپاکستان

26 نومبر احتجاج کیسز: متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیسز میں متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی، شیر افضل مروت، عبدالقیوم نیازی، رؤف حسن، مشعال یوسفزئی، نادیہ خٹک، فلک ناز چترالی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے شعیب شاہین، علی بخاری، عمیر نیازی، تیمور جھگڑا، علی زمان، عبدالطیف و دیگر کی ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل، عالیہ حمزہ اور کنول شوزب کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ضمانت کی جتنی درخواستیں آچکی ہیں سب کو اکٹھا سنا جائے گا، اس کے ساتھ ہی عدالت نے تمام پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف تھانہ رمنا، سیکرٹریٹ، ترنول اور کوہسار میں 26 نومبر احتجاج پر مقدمات درج ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You