اہم خبریںپاکستان

ضیاء اللہ خان بنگش کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین محمود خان سے ملاقات۔

ضیاء اللہ خان بنگش کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین محمود خان سے ملاقات۔

اس موقع پر دونوں کے درمیان ملاقات میں پارٹی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ضیاءاللہ خان بنگش کی سابق وزیر اعلی اور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین محمود خان کے ساتھ ملاقات۔ملاقات میں پارٹی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں صوبائی صدر خیبر پختون خواہ حبیب علی شاہ کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں محمود خان نے پارٹی سرگرمیاں عید کے بعد شروع کرنے کا عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ہماری پارٹی کی جڑیں پورے خیبر پختون خواہ میں پھیلی ہوئی ہیں اور کارکنان اس بات کا انتظار کررہے ہیں کہ ہر ضلع کی سطح پر جلسہ جلوس کارنر میٹنگز کا انعقاد ہو۔پارٹی چئیرمین محمود خان نے ضیاءاللہ خان بنگش کو میڈیا کے ساتھ کوآرڈینیشن اور پارٹی سرگرمیوں کی پوری تفصیل شئیر کرنے کا ٹاسک حوالے کیا۔اس موقع پر پارٹی میڈیا ہیڈ ملک محمد عمران بھی موجود تھے جبکہ
کوہاٹ سے حاجی ظفر اور سلمان احسن بھی موجود تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You