اہم خبریںپاکستان

جرمنی سے درآمدہ نئے جدید پرنٹرز پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے

پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز میں جدید ٹیکنالوجی کے حامل نئے پرنٹرز پہنچا دیئے گئے، جرمنی سے درآمد کیے گئے ان پرنٹرز میں دو جدید ای پرنٹرز اور چھ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز شامل ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے ای پرنٹرز سیکشن کا دورہ کیا اور پرنٹرز کی انسٹالیشن کے عمل پر بریفنگ لی، پرنٹرز کی تنصیب کے لیے ایک غیر ملکی تکنیکی ٹیم بھی پاکستان پہنچی ہے جو جلد انسٹالیشن کا عمل مکمل کرے گی۔

ڈی جی پاسپورٹس کے مطابق یہ جدید پرنٹرز ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پرنٹنگ کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔

مصطفیٰ جمال قاضی نے مزید بتایا کہ آئندہ ماہ مزید ای پرنٹرز بھی پاکستان لائے جائیں گے جس سے پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل مزید تیز ہو گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You