اہم خبریںپاکستان

ڈی جی آئی ایس آئی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وزیراعلی سرفراز بگٹی آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس آئی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وزیراعلی سرفراز بگٹی آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

جس میں جعفر ایکسپریس واقعہ اور سیکیورٹی فورسز کے ریسکیو آپریشن پر بریفننگ دی جائے گی۔

راولپنڈی(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودہدری اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودہدری اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی آج ساڑھے3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔جس میں جعفر ایکسپریس واقعہ اورسیکیورٹی فورسز کےریسکیو آپریشن پربریفنگ دی جائے گی۔پریس کانفرنس کے دوران جعفر ایکسپریس سے متعلق اہم نکات پیش کیے جائیں گے۔یاد رہے کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین پر بولان پاس کےعلاقے ڈھاڈر میں دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا اور خودکش بمباروں نے یرغمال عورتوں اوربچوں کو ڈھال بنایا ہوا تھا۔سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 109 مسافر بازیاب کرائے اور حملہ کرنے والے تمام دہشت گردوں کو مار دیا گیا، آپریشن میں احتیاط اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا اور جانیں بچائی گئیں۔اپریشن کےدوران بازیاب مسافروں کو مچھ ریلوے اسٹیشن پہنچایا گیا، حملہ کرنے والے دہشت گرد افغانستان میں اپنے ماسٹرمائنڈ سے رابطے میں تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You