جدہ: اوورسیز کمیونٹی کی معروف بزنس مین چوہدری ساجد بل فخر سیالکوٹی کے عمرہ کی ادائیگی

*جدہ: اوورسیز کمیونٹی کی معروف بزنس مین چوہدری ساجد بل فخر سیالکوٹی کے عمرہ کی ادائیگی کیلئے جاپان سے آئے مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف افطار و ڈنر *
جدہ (رپورٹ: جاوید صدیقی) سعودی عرب کے شہر جدہ میں اوورسیز کمیونٹی کی اہم شخصیت اور معروف بزنس مین چوہدری ساجد بل فخر سیالکوٹ کی جانب سے عمرہ کی ادائیگی کیلئے جاپان سے آئے مہمانوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں پرتکلف افطار و ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں خصوصی شرکت بزنس ٹائیکون اور سرپرست اعلیٰ پاک کشمیر یکجہتی فورم کے رانا رضوان اکبر، اہم کاروباری شخصیت عرفان الحسن سدرہ، عمران سدرہ، مکہ مکرمہ کے معروف بزنس مین چیئرمین چوہدری لیاقت بھٹہ، عامر گھمن جاپان، محمد کاشف سیالکوٹ، محمد علی اسلام آباد سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام مہمانوں نے سانحہ جعفر ایکسپریس کے شہدا کیلئے دُعا کی اور افواج پاکستان کے جوانوں کے کامیاب آپریشن کو سراہا اور کہا کہ جس جرأت و بہادری سے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی قیادت میں تمام سیکورٹی فورسز دہشتگردی کا مقابلہ کررہی ہیں وہ قابل ستائش ہے، تقریب کے آخر میں دُعائے خیر کی گئی اور ملک پاکستان کی سلامتی و ترقی کیلئے بھی دعائیں کی گئیں۔




