گجرات پولیس کے 9اسسٹنٹ سب انسپکٹر ز کی سب انسپکٹر اور 28 ہیڈ کنسٹیبلز کی اسسٹنٹ سب انسپکٹر ز کے عہدے پر ترقی،
ڈی پی اوگجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ اور ایس پی انویسٹی گیشنمہر محمد ریاض ناز نے افسران کو بیجز لگائے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق پولیس اہلکاروں کی محکمانہ پروموشن کا عمل جاری۔گجرات پولیس کے 9اسسٹنٹ سب انسپکٹر ز کی سب انسپکٹر اور 28 ہیڈ کنسٹیبلز کی اسسٹنٹ سب انسپکٹر ز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ڈی پی او کمپلیکس گجرات میں تقریب کا انعقاد کیا گیاترقی پانے والے افسران کے عزیز و اقارب کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی گئی۔ ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ اورایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض نازنے ترقی پانے والے افسران کو بیجز لگائے،مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



