اہم خبریںپاکستان

9 مئی کے مقدمات سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے 9 مئی کے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دیئے۔

سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کا جسمانی ریمانڈ نہ دیئے جانے کے خلاف اپیل کی سماعت 14 اپریل کو ہو گی۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت 15 اپریل کو ہو گی جبکہ اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیل پر سماعت بھی 15 اپریل کو ہو گی، اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل نگران کے پی حکومت نے 2023 میں دائر کی تھی۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا، بنچ پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں اوررہنماؤں کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر بھی سماعت کرے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You