اہم خبریںپاکستان

9 مئی کیسز: شاہ محمود ودیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

انسداد دہشتگردی عدالت نے شاہ محمود قریشی و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 9 مئی کے 5 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے شاہ محمود قریشی، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید کیخلاف مغلپورہ، زمان پارک، جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 5 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

ایڈمن جج کے تبادلے کے باعث ضمانتوں پر پیش رفت نہیں ہو سکی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں پر سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You