اہم خبریںپاکستان

9 مئی مقدمات: شاہ محمو د و دیگر کیخلاف ٹرائل کی کارروائی 21 نومبر تک ملتوی

انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کیخلاف 9 مئی مقدمات کی کارروائی 21 نومبر تک ملتوی کردی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 4 مقدمات کی سماعت کی، مقدمات میں نامزد عالیہ حمزہ، صنم جاوید، خدیجہ شاہ اور روبینہ جمیل سمیت دیگر جیل میں پیش ہوئیں۔

گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر زیر ملزمان کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی۔

عدالت نے تمام ملزمان کیخلاف جیل ٹرائل کی مزید کارروائی 21 نومبر تک ملتوی کر دی، آئندہ سماعت پر مقدمات میں نئے ملزمان کو سپلیمنٹری چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں میاں محمود الرشید ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، شاہ محمود قریشی اور عمر سرفراز چیمہ سمیت 46 ملزموں کیخلاف 9 مئی مقدمات کا ٹرائل جاری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You