اہم خبریںخیبرپختون خواہ

9 اپریل کو عمران خان سے اقتدار چھینے کے دو سال مکمل ہو جائیں گے

9 اپریل کو عمران خان سے اقتدار چھینے کے دو سال مکمل ہو جائیں گے۔

چاند رات کو ضلع مردان پی ٹی ائی کے ورکرز نے ممبر صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی کے حجرہ میں رات 7 بجے جمع ہونا ہے۔

مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق 9 اپریل کو قوم کے ہر دلعزیز اور بہادر لیڈر کو امریکا کے خوشنودی کی خاطر طاقت اور قوم کے پیسے کو ناجائز استعمال کر کے اقتدار چھینے کے دو سال مکمل ہو جائیں گے۔اس بار نو اپریل کی رات ممکنہ طور پر چاند رات ہو گی پاکستان تحریک انصاف ضلع مردان کے ورکرز اپنے کپتان کی رہائی اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 9 اپریل کوریلی نکالے گی۔ چاند رات کو آپ سب ضلع مردان پی ٹی آئی کے ورکرز نے ممبر صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی کے حجرہ میں رات 7 بجے جمع ہونا ہے اور پاکستان اور تحریک انصاف کے جھنڈوں کے ساتھ نکلنا ہے جیسے نو اپریل 2022 کے شب کو نکلے تھے۔یاد رہے کہ ریلی کا اہتمام پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے کی ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی ائی کو جلد از جلد رہا کیا جائے کیونکہ عمران خان امت مسلمہ کا لیڈر اور پاکستانی قوم کا ہیرو ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You