اہم خبریںپاکستان

9 اور 10 محرم کو موبائل فون سگنل بند ہونگے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

صوبہ خیبرپختو نخوا میں9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل سگنلز بند رکھنے کے حوالے سے خط وزارت داخلہ کو ارسال کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق موبائل سگنلز بند رکھنے کے حوالے سے وزارت داخلہ کو خط ارسال کر دیا ہے جس میں 9 اور 10 محرم الحرام کو سگنلز بند کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق محرم کے دوران صوبے بھر میں فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، دوسری جانب محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیش نظر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش پر پابندی ہو گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You