اہم خبریںپاکستان

8 ستمبر کا جلسہ عدلیہ کی آزادی کیلئے ہو گا: بیرسٹر گوہر خان

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کا جلسہ عدلیہ کی آزادی کیلئے ہو گا۔

اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کل سنگجانی کےمقام پراسلام آباد کا سب سے بڑا جلسہ منعقد ہو گا، یہ لانگ مارچ نہیں بلکہ پرامن جلسہ ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی آپ کی آزادی کیلئے جیل میں ہیں، یہ جلسہ عدلیہ کی آزادی کے لیے ہوگا، پی ٹی آئی کے تمام اتحادی جلسے میں موجود ہوں گے، پیر کے دن میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی، انتظامیہ کا مشکورہوں جنہوں نے این اوسی دیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You