اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی، صوبے یکم جون تک گندم خریداری کے اہداف پورے کریں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے صوبوں کو گندم کی خریداری کے اہداف پورے نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہارکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو کسی صورت مشکل میں نہیں ڈالا جا سکتا۔ حکومت ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی، کسی قسم کی کمی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آٹے کی فراہمی میں ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔ صوبے یکم جون تک گندم خریداری کے اہداف پورے کریں۔ برآمد ی گندم کی صوبوں میں شفاف تقسیم کے لیے فوری کمیٹی قائم کی جائے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت سیاست سے بالاتر ہو کر خیبرپختونخوا حکومت کو بھی آٹے کی فراہمی کیلئے مکمل تعاون یقینی بنائے گی، عوام کی خدمت ہمارا اولین فرض ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You