
رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
3کس منشیات فروشوں سمیت پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم جہلم پولیس کی حراست میں
تفصیلات کے مطابق
تھانہ سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے (2)کس منشیات فروشوں سمیت پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا (1) ملزم زین الزاہدین بھٹی ولد بشیر احمد سکنہ سعیلہ جہلم سے 3 کپی شراب برآمد (2)ملزم عامر رزاق ولد رزاق سکنہ ڈہوک جمعہ جہلم سے 10 لیٹر شراب برآمد (3)ملزم مہتاب حسین ولد طارق حسین سکنہ وگھ حال محمدی چوک جہلم سے 15 عدد پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اسلم ولد محمد یٰسین سکنہ چونگی نمبر2 نزد چنگ چی اڈہ جہلم سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج لیا
ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری
رپورٹ:احمد رضا کرائم رپورٹر جہلم



