اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کا پمز ہسپتال اسلام آباد کا غیر اعلانیہ دورہ، نئے ایمرجنسی بلاک کا جائزہ لیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پمز ہسپتال اسلام آباد کا غیر اعلانیہ دورہ کیا، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹرشبلی فراز اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان بھی ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم نے ہسپتال کے نئے ایمرجنسی بلاک کا معائنہ کیا۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے ہسپتال کے نئے ایمرجنسی بلاک میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔

معاون خصوصی برائے صحت نے وزیر اعظم کوبتایا کہ کورونا وبا کے پیش نظر ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کے لیے مخصوص طریقہ کار مرتب کیا گیا ہے۔

معاون خصوصی نے بتایاکہ ایمرجنسی مریض کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد اس کی حالت کے مطابق اسے ہسپتال کے متعلقہ حصے میں منتقل کیا جاتا ہے۔ اس طریقہ کار سے ایمرجنسی مریض اور ہسپتال میں پہلے سے موجود مریضوں کوجہاں کورونا سے محفوظ رکھنے میں مدد ملتی ہے وہاں مریض کو مرض کے مطابق متعلقہ شعبے میں منتقلی کا عمل بھی آسان ہوتا ہے۔

وزیر اعظم نے پمز ہسپتال کی پرانے ایمرجنسی بلاک کا بھی جائزہ لیا۔ وزیرِ اعظم نے نئے ایمرجنسی بلاک اور اس میں فراہم کردہ سہولتوں کو سراہا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے ایمرجنسی وارڈ میں موجود ڈاکٹرز حضرات سے بھی بات چیت کی اور ان سے ہسپتال میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You