اہم خبریںپاکستان

24 گھنٹے پہلے شدید گھبراہٹ چوروں کے گھر جانے کی نوید سنا رہی ہے: مریم اورنگزیب

لاہور: مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور ڈسکہ کے ووٹ چوروں کی چیخیں نکلنا شروع ہوگئی، 24 گھنٹے پہلے شدید گھبراہٹ چوروں کے گھر جانے کی نوید سنا رہی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چور ووٹ کی طاقت سے گھبرا چکے ہیں، فواد صاحب نئی حکمت عملی کے تحت نئی نوکری ڈھونڈنا شروع کریں۔

اسے سے قبل فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے لئے اپوزیشن ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے، 24 گھنٹے بعد ان کا رونا دھونا شروع ہو جائے گا اور نئی کہانی ڈھونڈیں گے، جس سے ٹی وی سکرین آباد رہ سکے، اپوزیشن کی نابالغ سیاست روزانہ کی بنیادوں پر ترتیب پاتی ہے، نہ کوئی حکمت عملی ہے نہ پالیسی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You