
23 مارچ ہمیں اپنے لیڈروں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ڈاکٹر ذیشان نجم خان
یہ وہ دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک الگ ریاست کے قیام کا عزم کیا۔معروف سیاسی ورکر و کاروباری شخصیت
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی ورکر و کاروباری شخصیت ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ 23 مارچ 1940ء وہ تاریخی دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک الگ ریاست کے قیام کا عزم کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرارداد پاکستان کے ذریعے یہ حقیقت تسلیم کی گئی کہ مسلمانوں اپنی مذہبی ثقافتی اور سماجی شناخت کو برقرار رکھنے کے لیے ایک الگ ریاست کے مستحق ہیں۔ جو مسلمانوں، پاکستانیوں اور ہندوستان کے مسلمانوں کے لیئے اللہ کا ایک تحفہ تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں نبی پاک ﷺ کے صدقییہ پاک سرزمین زمین عنایت کی۔ انہوں نے کہا کہ آج جب ہم 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر مناتے ہیں تو ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے تاکہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکیں۔ معروف سیاسی ورکر و کاروباری شخصیت ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ 23 مارچ کا دن ہمیں اپنے لیڈروں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ علامہ اقبا ل نے ہمارے لیے ایک آزاد وطن کا خواب دیکھا اور قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی بنیاد رکھی اور اس خواب کی تعبیر کی، پاکستانی کی تعمیر و ترقی اور ملکی سلامتی اور معاشی ترقی کے لیئے پاک فوج کا کردار ناقابل فراموش ہے۔



