اہم خبریںپاکستان

2030 تک پاکستان کی شہری آبادی 99.4 ملین ہونے کا خدشہ

2030 تک پاکستان کی شہری آبادی 99.4 ملین ہونے کا خدشہ۔

آبادی کے مقابلے پاکستان کی معاشی حالت غیر یقینی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)نے پاکستان کی شہری آبادی میں اضافے سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی شہری آبادی میں سالانہ بنیادوں پر 3.65 فیصد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے، اس حساب سے 2030 تک پاکستان کی شہری آبادی 99.4 ملین ہو جائے گی۔اے ڈی بی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی شرح آبادی 2.55 فیصد ہے، 2023 کی مردم شماری کے مطابق اس وقت پاکستان کی شہری آبادی 93.8 ملین ہو چکی ہے جو 1981 کے بعد چار گنا بڑھ چکی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں پاکستان میں پائیدار شہری ترقی کیلئے سمت متعین کرنے پر  بھی زور دیا ہے۔اے ڈی بی کے مطابق آبادی کے مقابلے پاکستان کی معاشی حالت غیر یقینی ہے جبکہ 2020 سے 2021 کے دوران آبادی بڑھنے کی رفتار میں کمی آئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You