اہم خبریںپاکستان

2025 کا پہلا سورج گرہن آج، پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا

لاہور: (دنیا نیوز) سال 2025 کا پہلا سورج گرہن آج ہو گا جو دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت میں سورج گرہن نہیں دیکھا جا سکے گا، جزوی گرہن یورپ، شمالی امریکا، جنوبی امریکا اور بحر اوقیانوس کے کچھ حصوں میں دیکھا جائے گا۔

سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 51 منٹ پر ہو گا، جزوی سورج گرہن 3 بج کر 47 منٹ پر اپنے عروج پر ہو گا اور شام 5 بج کر 44 منٹ پر سورج گرہن ختم ہو جائے گا۔

اس سال کا دوسرا سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب ہو گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You