اہم خبریںپنجاب

15فیصد نتائج پر حتمی رائے نہیں دینی چاہیے، پرامید ہوں نواز ہی وزیراعظم ہونگے۔خواجہ آصف

15فیصد نتائج پر حتمی رائے نہیں دینی چاہیے، پرامید ہوں نواز ہی وزیراعظم ہونگے۔خواجہ آصف

میری سیٹ پر 30 ہزار ووٹوں کی لیڈ ہے، حتمی اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔لیگی رہنما

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پرامید ہوں نواز شریف ہی وزیراعظم ہونگے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ امید ہے سورج طلوع ہونے سے پہلے نتائج آجائیں گے، الیکشن کمیشن کے حتمی نتائج کا انتظار کرناچاہیے اور 15  فیصد نتائج پر حتمی رائے نہیں دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ووٹر صبح 9 بجے پولنگ اسٹیشن پہنچ چکےتھے، موبائل فون بند پر ہم نے متبادل انتظام کیا ہوا تھا۔ان کا کہنا تھاکہ میری سیٹ پر 30 ہزار ووٹوں کی لیڈ ہے، حتمی اعلان الیکشن کمیشن کرےگا۔ایک سوال کے جواب میں لیگی رہنما کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کا مرکزی آفس خالی ہوا بھی ہے تو فیلڈ میں لوگ موجودہیں، مختلف شہروں میں ہمارے امیدوار دفاتر میں موجود ہیں، ہمارے سینٹرل آفس میں لوگوں کو ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ سیاست امکانات کا کھیل ہے، بیرسٹرگوہر جو مرضی کہیں، نتائج کے بعد دعوے زیادہ مناسب ہونگے، پی ٹی آئی کے ووٹر بڑی تعداد میں نکلے،  ہوسکتا ہے ہمارے ووٹر نے آسان لیا ہو۔خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ پرامیدہوں نوازشریف ہی وزیراعظم ہوں گے، ہمارےیہاں کوئی الیکشن تنازعات کےبغیر نہیں بغیر نہیں ہوا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You