اہم خبریںپاکستان

14 اپریل تک لاک ڈاؤن ختم کرنے کے امکانات کم ہیں: شیخ رشید

اسلام آباد: شیخ رشید نے کہا ہے کہ 14 اپریل تک لاک ڈاؤن ختم کرنے کے امکانات کم ہیں، جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے اہم رہنما ہیں اور رہیں گے، میں نہیں سمجھتا جہانگیر ترین اور عمران خان میں فاصلے بڑھ جائیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے اجازت دی تو 20 ٹرینیں چلاسکتے ہیں، مغلپورہ ورکشاپ سے کورونا کا کیس سامنے آیا ہے، ورکشاپ لاہور میں 10 ہزار مزدور کام کرتے ہیں جسے 12 اپریل تک بند کر دیا ہے، کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، 50 سال سے زائد عمر کے مزدور درخواست دے کر چھٹی پر جاسکتے ہیں، مزدوروں نے کوچز کو ٹھیک کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا قلی کے سماجی تحفظ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، قلی 8171 پر میسج کر کے 12 ہزار روپے حاصل کرسکیں گے، ریلوے ملازمین کو تنخواہیں وقت پر دیں گے، بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا عمران خان نے کسی کو نہیں نکالا، عہدوں کی تبدیلی ہوئی ہے، 25 اپریل کو رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوگا کون ملوث تھا، جہانگیر ترین کومشورہ ہے وہ پی ٹی آئی سے وابستہ رہیں۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You