
14اگست ہماری زندگیوں میں سب سے اہم دن ہے۔عبداالسلام آفریدی
پاکستان کی حفاظت میں ہر شہری بھرپور اکردار ادا کریں۔ رکن صوبائی اسمبلی کے پی
مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے کہا کہ کہ 14 اگست ہماری زندگیوں میں سب سے اہم دن ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دن ہم آزاد قوم کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر ابھرے ہماری انفرادی و اجتماعی خوشیوں کا محور و مرکز یہی دن ہے ہمارا وطن عزیز پاکستان وہ وطن نہیں جو وراثت میں اس کے بسنے والوں کو ملا ہو بلکہ پاکستان کی بنیاد متحدہ ہندوستان کے مسلمانوں کی ہڈیاں، اینٹوں کی جگہ پانی کی جگہ استعمال ہوے ہے۔اتنی گراں قدر تکلیف کا اندازہ وہی لگا سکتا ہے جس نے تعمیر پاکستان میں تن، من ، دھن بیوی، بچے، بھائی بہن عزیز و اقارب سب قربان کیے۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے یوم آزادی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یونہی حاصل نہیں ہو گیا تھا بلکہ اس کے حصول کیلئے لاکھوں مسلمانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت میں ہر شہری بھرپور اہم کردار ادا کریں تا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک بن سکے۔انہوں نے کہا کہ عوام غلامی کی زنجیروں کو توڑ دیں اور اپنی حقیقی آزادی کیلئے نکل کر بتا دیں کہ طاقت کا سر چشمہ صرف عوام ہے انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر کہا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے کیونکہ عمران خان واحد لیڈر ہے جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے لڑ رہے ہے اور ظلم کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔



