اہم خبریںخیبرپختون خواہ

12 روز گزرنے کے باوجود گورنر نے دستخط نہ کیے، کے پی کابینہ میں ردو بدل کا معاملہ لٹک گیا

12 روز گزرنے کے باوجود گورنر نے دستخط نہ کیے، کے پی کابینہ میں ردو بدل کا معاملہ لٹک گیا۔

وزیراعلیٰ کی طرف سے بھیجی گئی سمری میں ایک مشیر اور4 معاونین خصوصی بنانےکی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل اور تقرریوں کے معاملے پر اب تک پیشرفت نہ ہوسکی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی طرف سے بھیجی گئی سمری میں ایک مشیر اور4 معاونین خصوصی بنانےکی سفارش کی گئی ہے تاہم گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نےسمری ملنےکے بعد 12 روز گزرنے کے باوجود دستخط نہیں کیے۔سابق ایڈووکیٹ جنرل کے پی شمائل بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کےتحت گورنر 15 روز میں سمری پر دستخط یا اعتراض لگاسکتے ہیں، گورنر سمری واپس نہیں بھیجتے تو 15 روز بعد سمری منظور سمجھی جائے گی۔شمائل بٹ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل اور اضافہ وزیراعلیٰ کی صوابدید ہے۔ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہےکہ گورنر مصروفیات کے باعث سمری پر دستخط نہیں کررہے ہیں، سمری پر دستخط سے دیگر امور زیادہ اہم ہیں، وقت ملنے پر سمری پر دستخط کے معاملےکو دیکھا جائے گا، گورنر بین الاقوامی وفود اور سیاسی جماعتوں سے اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں جن کا مقصد صوبے کا امیج بہتر بنانا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You