سندھ

108 ویں مفت آئی/ میڈیکل کیمپ میں 48 مریضوں میں موتیا کی تشخیص کیگئی۔ زاہد رحیم

108 ویں مفت آئی/ میڈیکل کیمپ میں 48 مریضوں میں موتیا کی تشخیص کیگئی۔ زاہد رحیم۔

ضرورتمند موتیا کے مریضوں کا امریکن لینس کے ساتھ آپریشن عقیلہ لطیف میموریل ہسپتال میں بالکل مفت کیا جائیگا۔

کیمپ میں پیٹ کے الٙٹرا ساونڈ، بلڈ شوگر ، بی۔ایم ڈی ٹیسٹ مفت کیئے گئے۔

کراچی
( نمائندہ خصوصی)

خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن( رجسٹرڈ) کے بانی و چیئرمین ممتاز سماجی کارکن زاہد رحیم نے عقیلہ لطیف میموریل ہسپتال نارتھ کراچی کی زیر سرپرستی، ایلیاء ویلفیئر سوسائیٹی کے اشتراک اور ڈاکٹر عیسی’ لیبارٹری ملیر برانچ کے تعاون سے بمقام خیمہ عباس ، ملیر ٹنکی مارکیٹ ملیر کراچی میں 108 ویں مفت آئی/ میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا ۔ معروف آئی سرجن ڈاکٹر شایان شادمانی کی ٹیم نے مریضوں کی اسکریننگ کی اور 48 مریضوں میں موتیا کی تشخیص کی ۔ عقیلہ لطیف میموریل ہسپتال نارتھ کراچی میں 20 جون بروز جمعہ کو ضرورتمند غریب مریضوں کی آنکھوں ( موتیا ) کا آپریشن بمعہ امریکن فولڈایبل لینس بالکل مفت کیا جائیگا ۔ معروف الٹرا ساونڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر عبداللہ بن زبیر نے پیٹ کے تمام الٹرا ساونڈکیئے جبکہ ڈاکٹر عیسی’ لیبارٹری کی جانب سے، ہڈیوں کے بھربھراپن (BMD) ، چربی (BMI) اور بلڈ شوگر ٹیسٹ نیوٹریشن اسپیشلسٹ ڈاکٹر وسیم رضا اور فہیم خان نے بالکل مفت کیئے اورتمام روٹین ٹیسٹ پر 50 فیصد رعایت دیگئی۔ سندھ ریسکیئو کمشنر اسکاوٹ محمد طاہر شیخ، سینیئر صحافی وکمپیئر ظہیر احمد میمن، سماجی رہنما نسیم ہادی، شکیل احمد راھی، ظفر چچا،السید فلاحی تنظیم آل پاکستان کے مرکزی ترجمان سید محمد اسماعیل شاہ بخاری ، کمیٹی ممبر کراچی سید صفدر حسین شاہ بخاری یوتھ کے صدر سید محمد صابر شاہ اور کمیٹی ممبر ناصر شاہ اور سید عباس شاہ ،بزرگ رہنما سید انور شاہ اورالیاس دیگر اراکین نے کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ آرگنائیز زاہد رحیم، کلب حسن اور کیمپ میں خدمات انجام دینے والے والیئنٹرز سید عادل نور، محمد شکیل اشرفی ، وسیم الدین، مہران قریشی، عبدالباری، حنا کے جذبے خدمت خلق کی تعریف کی۔ اس موقع پر کیمپ آرگنائیزر زاہد رحیم نے ایلیاء ویلفیئر سوسائیٹی کے صدر کلب حسن، ڈاکٹر عیسی’ لیب کے کلسٹر منیجر شیخ انور، اور تمام ڈاکٹرز ورضا کاروںکا کیمپ میں بلا معاوضہ خدمات کی فراھمی پردل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You