اہم خبریںپنجاب

‏کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود کا تاجروں، بزنس کمیونٹی، صنعت کاروں، کاٹیج انڈسٹری مالکان

‏کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود کا تاجروں، بزنس کمیونٹی، صنعت کاروں، کاٹیج انڈسٹری مالکان، ٹرانسپورٹرز سے خطاب۔ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ و اکنامک زونز کے بارے بتایا۔

سوالات کے جواب دیئے۔ خدشات دور کئے۔ ورکشاپ راولپنڈی آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔

چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق محمود، ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے عبد الستار عیسانی، ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد عبداللہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
کمشنر کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہاکہ راولپنڈی رنگ روڈ پر آٹھ اکنامک زونز بنائے گے ہیں جہاں شہر کے اندر موجود منڈیاں، کارخانے، ٹرک اور بس اڈے بھی رنگ روڈ پر منتقل ہونگے جس سے شہر اندر ٹریفک کے ہجوم میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ راونگ روڈ پر ہیلتھ، ایجوکیشن اور سپورٹس سٹی بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اکنامک زونز میں زمین تاجر اور بزنس کمیونٹی اپنی ضرورت کے مطابق خریدیں گے جبکہ تمام اکنامک زونز تک سڑکوں کی رسائی کے علاوہ بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی بھی حکومت کی ذمہ داری ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق حکومت کمرشل مقاصد کیلئے اراضی نہیں خرید سکتی لہذا کسی بھی ایسی تجویز پر غور نہیں کیا جاسکتا کہ اکنامک زونز میں اراضی حکومت خریدے۔
کمشنر کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کا منصوبہ شہر کا دو دہائی پرانا منصوبہ ہے مگر اب پہلی مرتبہ اس منصوبہ کے ٹینڈرز کیلئے قومی اور بین الاقوامی جرائد میں اشتہار دیا گیا ہے اور بڈنگ کے عمل کو پورا کرنے میں دو سے تین ماہ لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی میگا پراجیکٹ کی تکمیل کی تاریخ دینا ممکن نہیں بلکہ ایک اندازہ ہے کہ یہ منصوبہ دسمبر 2023 تک مکمل ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ پر موجود تمام اکنامک زونز میں اراضی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان میں مزید اضافہ ہو گا لہزا تاجر، بزنس اور گڈز اور ٹرانسپورٹ کمیونٹی کیلئے ضروری ہے کہ ان اکنامک زونز میں زمین کی خریداری کا عمل شروع کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اکنامک زونز میں حکومت کا کردار منصوبہ بندی کرنے اور ریگولیٹر کا ہو گا جبکہ پرائیویٹ سیکٹر ان اکنامک زونز میں اپنی خریدی ہوئی جگہوں پر کام کریں گے۔
کمشنر کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا کہ راولپنڈی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ ماحول اور سیکیورٹی کیلئے خطرناک ہے، بس اور ٹرک اڈوں کی شہر سے منتقلی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ کی تعمیر کے بعد ہیوی ٹریفک کامے شہر میں داخلہ پر قانونی طور پابندی عائد کر دی جائے گی۔
اس موقع پر تاجر برادری کے عہدیداران کے سوالات کے جواب بھی کمشنر راولپنڈی نے دیئے۔
ورکشاپ میں راولپنڈی گڈز ایسوسی ایشن، انجمن آڑھتیاں گندم منڈی، سواں ٹرانسپورٹ ٹرمینل، راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور فرنیچر مارکیٹ کے عہدیداران، مختلف ٹرانسپورٹ اور تاجر ایسوسی ایشنز کے عہداران نے بھی شرکت کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You