اہم خبریںپنجاب

۔پنجاب پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی سے بدسلوکی کی خبروں کی تردید کر دی

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے دوران بدسلوکی سے متعلق خبروں پر پنجاب پولیس کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

ترجمان پولیس نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی حراست عدالتی احکامات کی روشنی میں کی گئی ہے، ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے گرفتاری کے عمل کو خود لیڈ کیا، حراست کے دوران سابق وزیر اعظم سے کوئی بد سلوکی نہیں کی گئی۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ قانون کی پاسداری پر عملدرآمد کے دوران مزاحمت کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You