انٹرنیشنلاہم خبریں

یوکرین کا کیف پر روسی میزائل حملے میں 51 افراد کی ہلاکت کا دعوی

یوکرین کا کیف پر روسی میزائل حملے میں 51 افراد کی ہلاکت کا دعوی۔

روسی میزائل حملہ یوکرین کے لوگوں کیلئے ناقابل یقین حد تک خوفناک ہے۔پریس سکریٹری کرائن جین پیئر

کیف(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق یوکرین نے خارکیف پر روس کے میزائل حملے میں 51شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ کردیا۔یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ خارکیف کے علاقے ہروزا میں سپر مارکیٹ پر روسی میزائل حملے میں کم از کم 51افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔یوکرین کے وزیر داخلہ ایہور کلیمینکو (Ihor Klymenko)کا کہنا ہے کہ روس نے کیفے اور سپر مارکیٹ کو نشانہ بنانے کے لیے اسکندر میزائل کا استعمال کیا۔یوکرین کے دعوے پر روس کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم روسی حکام نے کسی بھی شہری ہدف کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ روسی میزائل حملہ یوکرین کے لوگوں کے لیے ناقابل یقین حد تک خوفناک ہے۔امریکا یوکرین کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You