انٹرنیشنلاہم خبریں

یونان میں بھی ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت مل گئی

یونان میں بھی ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت مل گئی۔

بل کی حمایت میں 300 میں سے 176 قانون سازوں نے ووٹ ڈالے جبکہ 76 اراکین پارلیمنٹ نے اس بل کی مخالفت کی۔

یونان(نمائندہ شاہد ستی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق یونان بھی ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے والا ملک بن گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان کی پارلیمنٹ نے گزشتہ روز ہم جنس پرستوں کی آپس میں شادی کو قانونی قرار دینے کا بل منظور کیا، بل کی حمایت میں 300 میں سے 176 قانون سازوں نے ووٹ ڈالے جبکہ 76 اراکین پارلیمنٹ نے اس بل کی مخالفت کی۔یونان ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے والا پہلا عیسائی آرتھوڈوکس ملک بن گیا ہے اور اس حوالے سے آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ آرچ بشپ ایرونیموس نے کہا کہ پارلیمنٹ کا یہ اقدام ملک کی سماجی ہم آہنگی کو خراب کر دے گا۔دوسری جانب یونانی وزیراعظم مٹسوٹاکس نے قانون کی منظوری پر کہا کہ نیا قانون دلیری سے عدم مساوات کو ختم کر دے گا، جن لوگوں کو نظر انداز کیا جا رہا تھا اب وہ ہمارے ساتھ دیکھے جا سکیں گے، اس نئے قانون نے ہمارے کئی ساتھی شہریوں کی زندگیاں بہتر کر دی ہیں۔یونانی وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس نیا قانون کے حامیوں نے ایتھنز  میں ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں بہت سے حامیوں نے دارالحکومت کے سینٹگما اسکوائر میں بینرز آویزاں کیے اور بائبل میں سے کچھ دعائیں پڑھیں ۔وزیراعظم مٹسوٹاکس نے ہم جنس پرستوں کی آپس میں شادی کے بل کی حمایت کی تاہم انہیں اس بل کو پارلیمنٹ سے منظور کرانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی سپورٹ بھی لینا پڑی۔خیال رہے کہ یورپی یونین میں شامل 27 ممالک میں سے 15 پہلے ہی ہم جنس پرستوں کی آپس میں شادی کو قانونی حیثیت دے چکے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You