یوم پاکستان کے اصل پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے:سید راشد حسین بخاری

یوم پاکستان کے اصل پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے:سید راشد حسین بخاری
23 مارچ قومی تاریخ کا وہ عہد ساز دن ہے جس سے الگ مملکت کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا:نائب صدر
پاکستان کا قیام لاکھوں قربانیوں کا ثمر،اس کی بقا و سالمیت کی ذمہ داری پوری قوم پر عائد ہوتی ہے:خطاب
ملک دشمن قوتیں اندرونی و بیرونی محاذوں پر سرگرم ہیں ان کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ متحد ہوکر آگے بڑھا جائے
نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ یوم پاکستان کے اصل پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے،23 مارچ قومی تاریخ کا وہ عہد ساز دن ہے جس سے الگ مملکت کے حصول کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا تھا،پاکستان کا قیام لاکھوں قربانیوں کا ثمر ہے اس کی ترقی اور بقا و سالمیت کی ذمہ داری پوری پاکستانی قوم پر عائد ہوتی ہے،ملک کو آج جتنے بھی مسائل و پریشانیوں کا سامنا ہے وہ حکمران طبقہ کی ناقص حکمت عملیوں اور ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے اگر اقتدار کے منصب پر فائز حکمران قائد و اقبال کے افکار پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھیں تو تمام تر مسائل کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار 23 مارچ یوم قررداد پاکستان پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ کسی کا آلہ کار بننے کی بجائے ملکی ترقی اور قومی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں ان کے کندھوں پر بہت بھاری ذمہ داری ہے کیونکہ آپ ہمارا آنے والا کل ہیں۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں اندرونی و بیرونی محاذوں پر سرگرم ہیں ان کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ پوری قوم افواج و دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر آگے بڑھے تاکہ انہیں منہ توڑ جواب دیا جاسکے۔



