
یوم مزدور کے موقع پر محنت کشوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔شیرین زادہ
حکومت وقت مزدوروں کی اجرت میں اضافہ کیا جائے۔معروف سیاسی و کاروباری شخصیت کی میڈیا سے گفتگو
ہری پور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی و کاروباری شخصیت شیرین زادہ نے کہا کہ بہت سے ممالک میں یکم مئی کو موسم بہار ایک قدیم تہوار کے طور پر جانا جاتا ہے، لیکن آج کل اس دن کو عالمی یوم یوم مزدور کے نام سے منایا جاتا ہے تا کہ دنیا بھر میں محنت کشوں کی تاریخی جدوجہد اور کامیابیوں کو یاد کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال اس دن دنیا بھر میں مظاہرے ہوتے ہیں جن کا مقصد کارکنوں کو بہتر حالات کار اور ٹریڈ یونینز کو زیادہ اختیارات دینے کے مطالبات دہرانا ہوتا ہے۔ معروف سیاسی و کاروباری شخصیت شیرین زادہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر محنت کشوں کو سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ مزدوروں کی اجرت میں اضافہ کیا جائے اور مزدوروں کیلئے بہترین اقدامات کریں۔



