اہم خبریںجہلم

یوم عاشورہ کے موقع پر ریسکیو1122 جہلم نے1394 افراد کو طبی امداد فراہم کی اور 14 افراد

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم

یوم عاشورہ کے موقع پر ریسکیو1122 جہلم نے1394 افراد کو طبی امداد فراہم کی اور 14 افراد کو ہسپتال شفٹ کیا۔**ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد

بانی ڈائریکٹر جنرل و سیکرٹری ڈاکٹر رضوان نصیر اور ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق ریسکیو1122جہلم نے محرم الحرام میں تمام حساس اور بڑی مجالس اور جلوسوں کو میڈیکل کور فراہم کیا۔**ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد

جہلم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے کہا کہ محرم الحرام اور یومِ عاشور پر ریسکیو1122جہلم نے ضلع جہلم کی تمام امام بارگاہوں، تمام حساس اور بڑی مجالس کو ایمرجنسی کور فراہم کیا۔جدید میڈیکل آلات اور ادویات سے لیس 16 ایمبولینسیز،4 فائر وہیکلز اور 01 ریسکیو وہیکل تعینات کی گئی اور ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ رہیں۔
یوم عاشورہ کے موقع پر ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں کی امام بارگاہ جعفریہ، امام بارگاہ امامیہ، قلعہ روہتاس شیخو پورہ،چک عبد الخالق، امام بارگاہ سوہاوہ ، پنڈدادنخان اور کھیوڑا میں میڈیکل کور فراہم کیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کیا -انہوں نے بتایا کہ 200 سے زائد ریسکیو اہلکاروں اور ریسکیو سکاؤٹس،کئیرٹیکرز کے والنٹیئرز،حمزہ بیگ ویلفیر سوسائٹی کے والنٹیرز نے ڈیوٹی سر انجام دی۔
پرائیویٹ ایمبولینس سروس کی 14 ایمبولینسز نے بھی یوم عاشورہ کے موقع پر ریسکیو 1122کے ہمراہ ڈیوٹی سر انجام دی۔جن میں حمزہ بیک ویلفیئر سوسائٹی، میاں محمد بخش ٹرسٹ،ندیم ایمبولنس سروس، معظم شہید ہاسپٹل جہلم کارڈیک سینٹر اور دیگر نے شرکت کی ۔
جبکہ مجالس اور ماتمی جلوسوں کے راستوں میں مختلف مکامات پر ریسکیو میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو کمانڈ اور کنٹرول روم 24 گھنٹے الرٹ ہے اور ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں سے موثر رابطہ میں ھے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کا ادارہ عوام کی فلاح کے لئے ہےاور ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You