انٹرنیشنل

یورپ میں آزادی اظہار خطرے میں ہونے کا بیان، امریکی نائب صدر کو جرمن چانسلر کا کرارا جواب

یورپ میں آزادی اظہار خطرے میں ہونے کا بیان، امریکی نائب صدر کو جرمن چانسلر کا کرارا جواب

جرمنی یا یورپ کو کیا کرنا ہے کسی کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے: جرمن چانسلر کا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو جواب۔

برلن(نمائندہ ریاض احمد) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق یورپ میں آزادی اظہار رائے خطرے میں ہونے کا بیان دینے پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو جرمن چانسلر اولاف شولز نے کرارا جواب دے دیا۔جرمن چانسلر اولاف شولز نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جرمنی یا یورپ کو کیا کرنا ہے، کسی کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔اولاف شولز نے کہا کہ خاص طور پر دوستوں اور اتحادیوں کے درمیان ایسا نہیں ہونا چاہیے، ہم اسے سختی سے مسترد کرتے ہیں۔واضح رہے کہ جمعے کو میونخ سکیورٹی کانفرنس میں امریکی نائب صدر ڈی جے وینس نے کہا تھا کہ یورپی رہنما تقاریر سنسر کرتے ہیں، برطانیہ میں آزادی اظہار پسپا ہو رہی ہے، یورپ کو سب سے بڑا خطرہ چین یا روس سے نہیں خود اپنے آپ سے ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You