انٹرنیشنلاہم خبریں

یورپی یونین کا اسرائیل سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدر آمد کا مطالبہ

یورپی یونین کا اسرائیل سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدر آمد کا مطالبہ۔

عدالت کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد ہونا ضروری ہے۔ای یو فارن پولیسی چیف 

بیلجیئم(نمائندہ طارق محمود)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق یورپی یونین کے فارن پالیسی چیف جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ اسرائیل عالمی عدالت انصاف کے رفح میں فوجی آپریشن روکنے سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد کرے۔ فارن پالیسی چیف جوزف بوریل نے کہا ہے کہ عالمی عدالت کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد ہونا ضروری ہے  اور فریقین اس کے پابند ہیں۔ یاد رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے رفح میں اسرائیلی آپریشن رکوانے کے لیے جنوبی افریقا کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے  اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن روکنےکا حکم  دیا تھا.دوسری جانب  اسرائیل نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے  عالمی عدالت انصاف کا رفح میں فوجی آپریشن روکنے کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ 

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You