انٹرنیشنل

یورپی یونین نے مزید تیل، گیس نہ خریدا تو ٹیرف لگا دینگے: ٹرمپ

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک مرتبہ پھر یورپی یونین کو دھمکی دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ اگر یورپی یونین ہم سے تیل اور گیس کی تجارت میں اضافہ کر کے بڑھتا امریکی خسارہ کم نہیں کرتا تو اسے مزید ٹیکسوں کا سامنا کرنا پڑے گا،امریکی خسارہ ختم کرنے کیلئے یورپی یونین کو ہم سے تیل گیس خریدنا ہو گی۔

دوسری جانب امریکی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق یورپی یونین پہلے ہی امریکی تیل اور گیس کی برآمدات کا بڑا حصہ خرید رہا ہے، فی الحال کوئی اضافی حجم دستیاب نہیں ہے۔

ادھر یورپی کمیشن نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ وہ نومنتخب صدر سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں تا کہ توانائی کے شعبے سمیت پہلے سے مضبوط تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 25فیصد ٹیرف لگانے کا منصوبہ بنایا ہے، اس سے قبل ٹرمپ نے چین پر بھی اضافی 10فیصد ٹیرف کی دھمکی دی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You